بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینٹورس مال میں آگ لگنے کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

وفاقی دارالحکومت کے نجی مال میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، نجی مال کو سیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی آگ لگنے اور مال میں موجود فائر سیفٹی انتظامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

اسلام آباد میں نجی مال میں لگنے والی آگ کی وجوہات جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی، سات رکنی کمیٹی میں اے سی انڈسٹریل ایریا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی،سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اور ڈایریکٹر انجنئیرنگ شامل ہوں گے۔

کمیٹی آگ لگنے اور پھیلنے کی وجوہات کا تعین کرے گی، کمیٹی بلڈنگ کے اندر فائرسیفٹی سسٹم اور الارم بجنے کی فعالیت کا بھی جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے پر مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا، مقدم دفعہ 436 کے تحت ایس ایچ او متین چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد نے شاپنگ مال کو نامعلوم وجوہات پر آگ لگائی، مال کے ٹاور اے کو آگ نے لپیٹ میں لیا، ریسکیو ادارے آگ پر قابو پانے کےلیے مصروف رہے۔

Back to top button