کمشنر سرگودھا ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خوشاب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کمپس کا تفصیلی دورہ
کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ خوشاب ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران انہوں نے مردانہ ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، نرسری، انڈور وارڈز، انڈور فارمیسی اور ڈونیشن پہ بننے والے ڈاکٹرز تھیلسیمیا سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے تفصیلی بریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکٹرز تھیلیسیمیا سنٹر کمیونٹی کی ڈونیشن سے پائے تکمیل پہنچا ہے یہاں کثیر تعداد میں ضلع خوشاب کے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو بلڈ لگتا ہے۔
اس مو قع پرکمشنر سرگودھا نے متعدد مریضوں اور ساتھ آئے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تمام تر سہولیات اور میڈیسن کی فراہمی کے متعلق اور مریضوں کے ساتھ سٹاف کے رویے پر تفصیلی پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ بلخصوص ایم ایس کے اچھے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔