بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت خواتین کو معاشرے میں اہم مقام دلانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، رومینہ خورشید

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کو معاشرے میں اہم مقام دلانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِاہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز مہمانِ خصوصی رومینہ خورشید کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ حکومت خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مواقع فراہم کرے گی، خواتین کو مشکلات سے نکالنے کے لیے تربیت ضروری ہے۔

 

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رومینہ خورشید نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر میڈیا کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچاؤ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اس پر معاشرے کو احساس ذمہ داری بڑھانا ہوگا۔پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے ہمراہ ویمن میڈیا سینٹر کی سی ای او فوزیہ شاہین اور سینیئر پروگرام اسسٹنٹ ارج عتیق بھی موجود تھیں ۔نوجوان خواتین صحافیوں کی اس تربیتی نشست میں میڈیا سے منسلک طالبات نے حصہ لیا ۔ ورکشاپ کے اختتام میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

مزید پڑھیے  فیصل بینک کا ماحولیاتی سماجی نظم و نسق کیلئے پی آئی سی جی سے اشتراک
Back to top button