بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے شراکت داری کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے اور عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار اداکرے۔بدھ کی شام اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے پورے ماحولیاتی نظام کی تقسیم کررکھی ہے اور آلودگی سمیت اس میں کوئی بھی مداخلت جرم اور گناہ ہے انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانے سے سیلاب ، سونامی اورزلزلوں جیسی قدرتی آفات آتی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے موسمیاتی تبدیلی کو خصوصی کاز سمجھنے کا بہترین وقت ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور دانشوروں پرزور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیل کو اپنے ہر مکالمے کا اہم حصہ بنانے کیلئے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی اور ریاستی اداروں میں ہر لحاظ سے اس کی عکاسی بھی ہونی چاہیے.

مزید پڑھیے  مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر وزیراعظم، وزیر اطلاعات کا اظہار تعزیت
Back to top button