قومی
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے استقبال کیا، ترک وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ترک وزیر خارجہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی گفتگو کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔