بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمنی انتخابات–13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

 ضمنی انتخابات 2024 کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے روز 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔

حکام کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، علی پورچٹھہ، ظفروال، بھکر، صادق آباد اور ڈی جی خان میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے جبکہ سی سی پی او لاہور متعلقہ کمشنر اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کل ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران، پریذائیڈنگ افسران اورڈیٹا انٹری آپریٹرز کی ٹریننگ بھی گزشتہ روز مکمل ہوئی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

مزید پڑھیے  بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
Back to top button