بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بشریٰ بی بی کا زہردینے کا دعویٰ جھوٹ نکلا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر دینے کے کوئی اثرات نہیں ملے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے معدے میں ابھی بھی جلن ہے لیکن ابھی ان کی طبیعت بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی بشری بی بی میں فوڈ پوائزنگ کے کوئی اثرات نہیں ملے ہیں، دو ماہ پہلے اگر کچھ تھا تو میں نے نہیں دیکھا اس لیے میں کہہ نہیں سکتا۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ابھی بھی عمران خان کی اہلیہ کی طبعیت سو فیصد ٹھیک نہیں ہے اس لیے ان کے تفصیلی ٹیسٹ ہونے چاہیے، امید ہے جلد ٹیسٹ کی اجازت مل جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد فائنل ہو گا کہ ان کی طبیعت خرابی کی آخر کیا وجہ بنی۔

Back to top button