بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا۔بلاول بھٹو نے اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا، صوبائی سطح پر کسان کارڈ متعارت کرائیں گے۔قبل ازیں بلاول بھٹو اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے اپنے نانا اور والدہ سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔اس موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے بھی بلاول بھٹو کے ساتھ حاضری دی۔

مزید پڑھیے  وین کی ٹکر سے 4طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق
Back to top button