بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چینی باشندوں پر خود کش حملے پر آئی ایس پی آر کا اظہار مذمت

پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجارہا ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں گوادر، تربت اور بشام میں بزدلانہ کارروائیاں ہوئی، مسلح افواج نے پہلی دو کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، بشام میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی واقعات کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پروجیکٹس کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بعض غیر ملکی عناصر پاکستان میں دہشت گردوں کی مدد میں ملوث ہیں، دہشت گردی میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایاجائے گا۔

مزید پڑھیے  اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو، وزیراعظم چیئرمین ہونگے
Back to top button