بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کی ماسکو میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان کی جانب سے روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کے کنسرٹ حال میں ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم روس کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 40 کے قریب افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہو گئے، کروکس سٹی ہال میں کنسرٹ جاری تھا اس دوران مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا جس کی وجہ سے کروکس سٹی ہال میں زبردست آگ لگ گئی، 3 سے 5 افراد نے ہجوم پر ہتھیاروں سے فائرنگ کی، سکیورٹی اہلکار حملے کے دوران 100 افراد کو ہال سے نکالنے میں کامیاب رہے۔

روسی حکومت نے حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے دارالحکومت ماسکو میں رواں ہفتے ہونے والی تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اورعالمی برادری سے واقعے کی مذمت کرنے اور اسے بھیانک جرم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلامی نظریات کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں کرنا تو اسے بند کردیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
Back to top button