بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایم ایف کے حکام آج پاکستان پہنچیں گے

قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے حکام آج پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کا وفد اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ 4 سے 18 مارچ تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف حکام وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پلاننگ کمیشن اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے بعد وزیر خزانہ امریکا جائیں گے جہاں وہ 15 سے 20 اپریل تک قیام کریں گے، محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے، گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ اور سینئر حکام بھی ساتھ ہوں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال مشکل ہو گا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا، امید ہے سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے، اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیے  23مارچ پاکستان ڈے پریڈ کیلئے ٹریفک پلان جاری
Back to top button