بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

تحقیقات کی جائیں 9 مئی سے کسے فائدہ ہو؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیا کیا گیا۔

بدھ کو نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا۔

بانی پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات کے دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرا دی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ پہلے کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں، ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے، اللہ ہماری مدد کریگا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ 9 مئی سے کسے فائدہ ہوا، پی ٹی آئی کی خواتین اب بھی جیلوں میں ہیں، عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے، اللہ ہماری مدد کریگا، عمران خان ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلی نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  افغان جنگ میں امریکی نقصانات کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے،عمران خان
Back to top button