بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اجازت مل گئی ہے، کل کی ٹکٹ بک ہے۔شہباز شریف

یہ کسی پیر سے مشورہ کر لیتے، میں نے پیر کی بات کی ہے پیرنی کی نہیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیر کو 11 بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے، کل کی ٹکٹ بک ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف نےکہا کہ پیر کو گیارہ بجے برطانیہ میں ڈاکٹر سے ٹائم لے رکھا ہے، اجازت مل گئی ہے، کل کی ٹکٹ بک ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہیں سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں، ملک کے مسائل دیکھ کر خوف آتا ہے، سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔نہوں نے کہاکہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ عوام کو آٹا، چینی، دوائی کتنی مہنگی مل رہی ہے، یہ کسی پیر سے مشورہ کر لیتے، میں نے پیر کی بات کی ہے پیرنی کی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپنی زندگی میں ایسی فاشسٹ حکومت نہیں دیکھی، اس وزیر اعظم کو انتقام کے سواکوئی کام نہیں آتا۔ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ اس وزیراعظم کے یو ٹرن اتنے ہیں کہ قوم اس کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی ہے۔ن لیگی صدر کا کہنا تھاکہ کورونا کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا، جہاں سی پیک چھوڑا تھا وہاں سے ایک انچ آگے نہیں بڑھا۔

اُن کا کہنا تھاکہ یہی پی ٹی آئی سی پیک کے خلاف بیان دیتی تھی، یہ کہتے تھے سی پیک سرمایہ کاری نہیں، قرضے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہاکہ اورنج لائن اور سکھر موٹر وے منصوبے میں 2 سے ڈھائی فیصد قرضے ہیں، باقی سب سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی چیرہ دست اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، جس روز بیٹی کورٹ میں پیش ہوئی وہ دن ان کے لیے مشکل تھا۔

Back to top button