بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا ریسکیو آپریشن، 9 افراد کو سیلابی ریلے سے بچا لیا

پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے تربت کے علاقے سمی میں سیلابی ریلے میں ڈوب جانے والے بچوں سمیت نو افراد کو کامیابی سے بچالیا ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں اور ایف سی کے دستوں نے آج کامیاب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا، بچائے گئے افراد کو بروقت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئیں۔

مسلح افواج نے قدرتی آفات میں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لیے تیاری کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے  حکومت کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
Back to top button