یوسی ترلائی کے مضبوط دھڑے ” نوید سوداگر” نے خرم نواز کی حمایت کر دی
بلدیاتی انتخابات ہوں یا جنرل الیکشن یونین کونسل ترلائی پر ہر خاص و عام کی نظریں ہوتی ہیں یونین کونسل ترلائی دیگر یونین کونسل سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ یونین کونسل ترلائی میں تمام برادریاں مختلف نظریات رکھتے ہیں گزشتہ شب پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے حمایت یافتہ آزار امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 48 راجہ خرم نواز شہزاد کی حمایت چوہدری شوکت حسین کی سربراہی میں انتہائی مضبوط دھڑا رکھنے والی سوداگر فیملی سے نوید احمد چوہدری نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جانی مالی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ جسکو سپورٹ کرتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں منافقت کی سیاست کبھی نہیں کی۔
چوہدری شوکت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں الیکشن تو نہیں لڑوں گا لیکن جوڑ توڑ کی سیاست کرتا ہوں اس لیے میرے سپورٹ ہر جگہ موجود ہیں جو میری طاقت ہیں اور میرے کہنے پر ووٹ دیتے ہیں راجہ خرم نواز شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوکت اور نوید احمد چوہدری کاشکریہ ادا کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حلقے میں تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دیا اسلام آباد کی عوام کو پہچان دلوائی اور 50فیصد کہوٹہ مختص کروایا اور آج اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کو نوکریاں مل رہی ہیں۔
میں نے پہلے بھی اپنے ووٹروں سپورٹروں کو مایوس نہیں کیا اب بھی مایوس نہیں کروں گا آپ 8فروری کو انار پر مہر لگاکر مجھے کامیاب کریں انشاء گلی نالے کی سیاست مکمل دفن کردوں گا اور اسلام آباد کے شہریوں کو انکے بنیادی حقوق دلوانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا یونین کونسل ترلائی سے مضبوط دھڑے چوہدری نوید احمد سوداگر کی منعقدہ کا رنر میٹنگ میں چوہدری رنگزیب سوداگر،حاجی جاوید سوداگر،عامر سجاد سوداگر،چوہدری مدثر منیر سوداگر، عمیر بشیر سوداگر،چوہدری وقاص منیر سوداگر،صوبیدار چوہدری قاسم، شیخ ساجد،راجہ ساجد دھنیال،نمبردار شہزاد ،نمبردار ناصر،چوہدری وحید،چوہدری مرسلین، چوہدری طاہر،چوہدری عباس،نمبرار وسیم،
احسن جاوید، غلام حسن,سید محمد،چوہدری سفیر،سردار عمر،راحیل گل،چئیرمین ارشد نے راجہ خرم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
راجہ خرم نواز کی حمایت کے پروگرام میں،سدھیر احمد چوہدری،راجہ آفتاب ایڈووکیٹ،راجہ زاہد دھنیال،راجہ امجد دھنیال،چوہدری شکیل آف چھپر میر خنال،رمضان مغل بھی شریک تھے۔