بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا رات گئے چلڈرن ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کام تیز کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی، مین کوریڈور اور دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

’تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے مین کوریڈور اور استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا،کام کے معیار کو چیک کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بجلی اور ائیرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار اور حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے، وائرنگ کے کام کو آئندہ 3 روز میں مکمل کیا جائے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی
Back to top button