بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، صائم ایوب ڈیبیو کرینگے

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر بلے باز امام الحق اور نائب کپتان شاہین آفریدی کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے، قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آخری میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

مزید پڑھیے  گال ٹیسٹ، جیت کیلئے 131 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 48 پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی
Back to top button