بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی 12 ویں بارکوڈا مشق آج سے شروع گی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی 12 ویں بارکوڈا مشق آج سے شروع ہو رہی ہے۔تین روزہ مشق میں ساحلی اور کھلے سمندر کے دونوں ماحول میں تیل کے اخراج کی نقلی عملی منظرنامے شامل ہوں گے۔

تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں بھی مشق کا ایک اہم حصہ ہوں گی۔12ویں بارکوڈا مشق میں سعودی عرب، ترکی، چین، سری لنکا اور تنزانیہ سمیت مختلف ممالک کے شرکاء کے ساتھ پاکستان میں تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کی میزبانی متوقع ہے۔

بحری مشق کے حوالے سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  اپنے پیغام میں کہاکہ سمندر روزگار فراہم کرنے ، موسمیاتی صورتحال پرنظر رکھنے اوربے مثال حیاتیاتی تنوع کی نشو ونما میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں ۔بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندری حیات کے تحفظ کویقینی بناتی ہے اور قوم کے بحری وسائل کو محفوظ بناتی ہے ۔بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ مشق کا انعقاد شمالی بحیرہ عرب میں بحری سلامتی کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے غیر متزلزل عزم اور تعاون کا عکاس ہے۔

مزید پڑھیے  حمزہ شہباز چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچ گئے
Back to top button