بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی سولہ، کوئٹہ اور مظفر آباد تین، گلگت منفی چار اور مری دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہے گا، جب کہ جموں میں سرد اور گھنی دھند چھائے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور اننت ناگ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، لیہہ منفی چھ، پلوامہ، بارہمولہ اور شوپیاں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی آج عدالتی کاز لسٹ میں شامل نہیں
Back to top button