بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

227 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد : 4 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف کارروائیوں میں 227 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتارکر لیے گئے ہیں۔اے این ایف کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، حکام کے مطابق کارروائیاں باڑہ خیبر، اسلام آباد،ملتان اور لاہور میں کی گئیں۔

حکام کے مطابق باڑہ خیبر سے 201.600 کلو چرس برآمد جبکہ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔حکام کے مطابق ایک اور کارروائی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کی گئی جہاں دو الیکٹرک ہیٹرز سے 12 کلو چرس برآمد جبکہ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح رنگ روڈ لاہور کے قریب گاڑی سے 2 کلو کوکین برآمد، ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔حکام کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیے  نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نائب تحصیلدار جاں بحق
Back to top button