
قومی
پاکستان کے تمام شہریوں کو آئین کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں: اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام شہریوں کو آئین کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں۔وہ پیر کو سول سروسز اکیڈمی لاہور میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے اقلیتوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اتحاد کے ساتھ مزید ترقی کی طرف بڑھنا ہو گا اور نفرت کی بجائے محبت پھیلانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قوم کے معماروں کو اچھی تربیت فراہم کرنا ہمارا مشترکہ فرض ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے اور ہمیں اپنے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔















