بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرول اور ڈیزل) کی قیمتیں 15 دسمبر کو 10 روپے فی لیٹر نیچے آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق باخبر حکام نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی سطح پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر صارفین کے لیے قیمتوں میں معقول کمی ممکن ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل تقریباً 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر 99.50 ڈالر سے 95.50 ڈالر پر آگیا جبکہ پیٹرول کی قیمت 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 81.7 ڈالر پر آ گئی۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر 284 روپے پر آگئی جوکہ یکم دسمبر کو 285.5 پر تھی، اس عرصے کے دوران خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک آگئی۔

مزید پڑھیے  موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کردی
Back to top button