بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان کل کوارٹر فائنل میں سپین کے مدمقابل ہوگا

 جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ،آٹھ ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ 12 دسمبر بروز منگل سے شروع ہو گا ۔

پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔

تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

مزید پڑھیے  سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، صائم ایوب ڈیبیو کرینگے
Back to top button