بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبائی دارالحکومت میں سہولت سنٹر قائم کردیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک سو سے زائد نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے جائیں گے۔عراقی سفیر حامد عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے صوبائی دارالحکومت میں بیس وفاقی اور صوبائی دفاتر پر مشتمل ایک سہولتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کے امکانات کو کھولنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

قبل ازیں وزیراعلی محسن نقوی نے جیل روڈ کا دورہ کیا، سڑک کو واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔ مکینیکل واشرز، مکینیکل سویپرز اور ٹریکٹر سویپرز کے جیل روڈ کو واش کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 79 سڑکوں کی واشنگ کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا 18 مکینیکل واشرز، 12 مکینیکل سویپرز اور 40 ٹریکٹرز سویپرز واشنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ کوڑے کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن میٹریل ٹھکانے لگانے کیلئے تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک ہیں۔ آئندہ 48 گھنٹے میں تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ٹریفک میں روانی کے لئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے، سڑک کنارے ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کاروائیاں تیز کرے۔کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے  تحریک انصاف نے میئر کراچی الیکشن میں غیر حاضر 11بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا
Back to top button