بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں سموگ کا ذمہ دار بھارت، محسن نقوی کا ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب

دبئی میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کی 28ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں پنجاب حکومت کی نمائندگی وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کی، اس موقع پر ماحولیاتی تغیرات و سموگ سے متعلق حکومتی اقدامات پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کلیدی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سموگ کا ذمہ دار بھارت ہے، اقوام عالم سموگ کے مسئلے حل کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالیں، اپنے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا دنیا کا 8واں بڑا ملک ہے، ، 2022 میں پاکستان کو بدترین سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے سوا تین کروڑ لوگ بے گھر ہوئے، اپن خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک ویسٹ اور سموگ سے نمٹنے کیلئے چھ نئے قوانین لاگو کئےہیں، پنجاب میں گرین ٹیکنالوجی رائج کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں

مزید پڑھیے  پی پی 84ضمنی انتخاب، رانا ثنا اللہ کی حلقے میں انٹری بند
Back to top button