بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرخارجہ کاانسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئےقانونی طریقہ کاراختیار کرنےپرزور

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات برسلز میں تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عالمی اتحاد سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ ہجرت کو روکنا مقصد نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا ذمہ دارانہ اور انسانی انداز میں انتظام کرنا چاہیے۔انہوں نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کی جانب سے جاری کلیدی اقدامات کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیے  بلاول بھٹو سے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی ملاقات
Back to top button