بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چوتھی اسلام آباد ویل چیئر میراتھن ریس کا انعقاد، 100 سے زائد خصوصی افراد کی شرکت

پاکستان سپورٹس کونسل برائے معذور افراد نے 4th اسلام آباد ویل چیئر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے آئے 100 سے زائد خصوصی افراد نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر ویل چیئر ریس میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے خصوصی افراد کی تنظیموں اور غیر ملکی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، پاکستان سپورٹس کونسل برائے خصوصی افراد کی اس کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس کونسل براۓ معذور افراد کے چیئرمین حسنین رضا نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بھر سے آئے ہوئے خصوصی افراد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سپورٹس سے لگن کو سراہا۔

 

انہوں نے معزز مہمانان گرامی اور خصوصی افراد کی تنظیموں کے نمائندوں کی تشریف آوری اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پاکستان سپورٹس کونسل براۓ معذور افراد کی بنیاد رکھی گئی تاکہ خصوصی افراد کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں اور اسی ضمن میں پاکستان سپورٹس کونسل برائے معذور افراد پاکستان بھر میں ہر سال کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے جن میں ویل چیئر کرکٹ اور میرا تھن ریس قابل ذکر ہیں اور جلد مزید کھیل بھی شامل کیے جائیں گے جس میں پاکستان بھر سے خصوصی افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جاۓ گا۔انہوں نے پاکستان سپورٹس کونسل براۓ معذور افراد کی جانب سے اشتراک کرنے والی تنظیموں مائل سٹون سوسائٹی، فار اسپیشل پرسنز، سایہ ایسوسی ایشن اور عبداللہ سٹی کے سی ای او جناب چوہدری عاصم عزیز اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مائیکل بریس ویل عالمی کپ سے باہر ہو گئے
Back to top button