بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چینی صدر امریکی ہم منصب سے بات چیت اور ایپیک اجلاس کے لیے سان فرانسسکو پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات اور ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ا یپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم، امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین اور دیگر امریکی نمائندوں نے چینی صدر کا استقبال کیا۔چینی صدر کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے ساتھ آمدہ بات چیت ایک برس قبل انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلی بات چیت ہوگی ۔ بالی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم مشترکہ مفاہمتیں ہوئیں۔

 

شی کے دورہ امریکہ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بین الاقوامی منظرنامہ پیچیدہ اور چین-امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔رواں سال ا یپیک اجلاس کا موضوع ” سب کیلئے لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق ” ہے۔ا یپیک علاقائی رجحان تجزیہ رپورٹ کے مطابق سیاحت کی بحالی، کھپت میں اضافے اور طے شدہ مالی تعاون کے باوجود ا یپک کو افراط زر، قرض، موسمیاتی تبدیلیوں، جغرافیائی اقتصادی تقسیم، تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی مسائل سے منفی خطرات کا سامنا ہے۔گزشتہ برس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ا یپک اجلاس میں چینی صدر نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل معاشرے کے قیام پر زور دیا تھا۔

مزید پڑھیے  بی آر آئی بین الاقوامی تعاون نے ایک دہائی میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے، چینی صدر
Back to top button