بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لیفٹیننٹ کرنل اور 3 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر اور دیگر جونواں کے لئے بلندی درجات کی دعا کی، انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، شہداء قوم کے اصل ہیرو اور وطن عزیز کی شان ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیے  لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ دینے کے نئے اصول وضع کر دئیے
Back to top button