بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سی آئی آئی ای نے عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ نے اتوار سے شنگھائی میں شروع ہو نے والی چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کو ایک خط بھیجا ہے ۔
چینی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ 2018 میں پہلی بار منعقد ہونے والی سالانہ نمائش نے چین کی وسیع مارکیٹ کی طاقت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ بین الاقوامی خریداری، سرمایہ کاری کے فروغ، عوام سے عوام کے درمیان تبادلوں اور وسیع تعاون میں اپنے پلیٹ فارم کے مقاصد کو پورا کرتے ہوئے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تخلیق کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
عالمی معیشت کی بحالی میں تیزی نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی ترقی میں ایک اہم موقع کے طور پر موجود رہے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھائے گا اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید کھلا، جامع، متوازن اور سب کے لیے مفید بناتا رہے گا۔

مزید پڑھیے  شمالی غزہ کے ایک لاکھ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ، خوراک اور پانی میسر نہیں
Back to top button