بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی

سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کر دی۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں نگران وزیر قانون عرفان اسلم نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی۔تاہم سینیٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔جے یو آئی (ف )کے سینیٹر کامران مرتضٰی نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی مخالفت کی۔

مسلم لیگ ن کے  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عوام کیلئے قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، اہم قانونی معاملات سیلیکٹڈ بینچ کے سامنے رکھے جاتے تھے،چیف جسٹس نے سارا بینچ بٹھا دیا۔اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، از خود نوٹس پر کئی فیصلے متنازع ہیں، پاناما ان میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیے  پرویز مشرف کا کیس، ٹیسٹ کیس ،نیب عوام میں اعتماد بحال کرے، چیف جسٹس اطہر من اللہ
Back to top button