بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عالمی کپ کرکٹ کے سب سے بڑے ٹکرائو میں پاکستان اور بھارت کل پنجہ آزمائی کرینگے

سری لنکا کے خلاف تاریخی ہدف کے حصول کے بعد پاکستان کا کل ہونے والے بڑے مقابلے میں بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست دینے کا ہدف ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کے بڑے روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اور 11 ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت طویل عرصے سے جاری تناؤ کے سبب ایک دوسرے کے خلاف صرف عالمی ٹورنامنٹس میں مدمقابل ہوتے ہیں، ان کے درمیان کوئی بھی معرکہ کروڑوں مداحوں کی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے، دنیا بھر میں لوگ ٹی وی کے سامنے بیٹھتے ہیں، جو اسپانسرز اور براڈکاسٹرز کے لیے خطیر منافع کا باعث بنتا ہے۔

مداح میچ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، حتیٰ کہ احمد آباد شہر کے ہوٹلز کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد لوگوں نے شہر کے ہسپتالوں میں بستر کی بکنگ کروالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچوں میں سے ایک سے قبل بھارت کے مغربی شہر احمد آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریبی ہسپتالوں میں اتفاقیہ طور پر طبی معائنے کے لیے آنے والے ان مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو رات گزاریں گے۔مقامی میڈیا کو کئی ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں چیک اپ کے پیکیجز سستے ہیں جبکہ میچ سے قبل ہوٹلوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں، جو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف 345 رنز کے ریکارڈ ہدف عبور کرنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔پاکستان کے پاس شاہین شاہ آفریدی کی سربراہی میں بہترین اٹیک ہے، لیکن سری لنکا 344 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا۔

مزید پڑھیے  قذافی سٹیڈیم 13سال بعد آج ٹیسٹ میچ کی میزبانی کریگا

میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بلیک میں ٹکٹ کی فروخت کے لیے کئی گنا زیادہ رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہےون ڈے کرکٹ کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم دو میچوں میں اسکورز کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے 5 اور 10 رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے 1992 سے اب تک ورلڈ کپ میں 7 بار بھارت کا سامنا کیا ہے، لیکن گرین شرٹس اب تک کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، آخری بار اسے مانچسٹر میں 2019 میں بارش سے متاثرہ میچ میں 89 رنز سے شکست ہوئی تھی۔بھارت 56 میچوں میں کامیابی اور 73 میں شکست کے ساتھ پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر ون ڈے میچوں میں پیچھے ہے، لیکن حالیہ مقابلوں میں واضح طور پر مضبوط ٹیم رہی ہے۔بھارت نے گزشتہ مہینے پاکستان کو ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بیٹنگ کے بعد شاندار باؤلنگ کی بدولت 228 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی تھی۔

Back to top button