بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی پیک سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بدلنے میں مدد ملی،وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کا چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے اور ملک کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔وہ NYINGCHI میں عالمی تعاون کے لئے تیسرے چائنہ Xizang Trans-Himalaya فورم کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران چین کے خارجہ امور کے سنٹرل کمیشن کے ڈائریکٹر Wang Yi سے باتیں کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے چوہترویں قومی دن کی مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار تذویراتی معاون شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات بڑی آزمائشوں سے گزرے ہیں اور ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔وانگ ژی نے کہا کہ چین سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے، جلیل عباس جیلانی
Back to top button