بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

زراعت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تعاون طلب

نگراں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تعاون طلب کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت زراعت کے منظرنامے کو از سر نو تشکیل دینے اور زیادہ موثر اور پائیدار مستقبل کے لیے کاشتکاری کے طریقوں میں انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے مصنوعی ذہانت اور سپر کمپیوٹرز کو بروئے کار لا کر فوڈ سیکیورٹی کے لیے زرعی یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور سپارکو کے ساتھ مشترکہ پروجیکٹ شروع کرنے کی تجویز دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے منصوبہ اور حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مشترکہ کانفرنس منعقد کرے گی۔

بعد ازاں صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر کو یوریا کی عدم دستیابی اور بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی وجہ سے کاشتکار معاشرے کے خدشات سے آگاہ کیا گیا۔

خالد کھوکر نے کسانوں کو چار سال کی مدت میں اقساط میں بجلی کے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دینے کی تجویز بھی دی۔

مزید پڑھیے  نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج
Back to top button