بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فٹبال کنگ رونالڈو کی عربوں کے لباس میں تصویر اور ویڈیو وائرل

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربوں کا روایتی لباس پہن کر مداحوں کے دل جیت لیے۔سعودی عرب کے شہری آج اپنا 93 واں قومی دن منارہے ہیں جس کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو وائرل ہیں اور ایسے میں سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی اس دن کے رنگوں میں رنگ گئے۔سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے النصر نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فٹبال کلب کے کھلاڑی موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا  جاسکتا ہے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عربوں کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

رونالڈو کو ٹیم کی سربراہی کرتے بھی دکھایا گیا ہے جس وجہ سے انہوں نے سیاہ جبہ پہنا ہے جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود دیگر کھلاڑیوں نے تلواریں بھی تھام رکھی ہیں۔یہ ویڈیو النصر کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کی گئی جس میں روایتی ڈانس بھی کیا جارہا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والے بے حد پسند کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے  جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر حساب برابر کردیا
Back to top button