بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے بھارت کے چہرے سے نقاب اٹھا دیا ہے، نگران وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت ایک عرصے سے خطے کے ملکوں کی خودمختاری پر حملے کرتا آرہا، کینیڈا کے کیس سے بھارتی دخل اندازیاں کھل کر دنیا کے سامنے آگئی ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے بھارت کے چہرے سے نقاب اٹھا دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب پر وزیرخارجہ نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خوش حال خطہ ہے، ہم ایشیا بحر الکاہل کے مسئلے میں کوئی سائیڈ لینا نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ ایسے ہی پر امن رہے تاکہ علاقائی معیشت ترقی کر سکے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے
Back to top button