بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او کا ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے دفتر پولیس جوہرآباد میں ایس پی انویسٹی گیشن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام افسران پر اپنی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کارکردگی کا معیار عوام کی پولیس تک رسائی کتنی آسان ہے پر منحصر ہے۔

 

 

عوام کے ساتھ رویہ کو نہایت شائستہ رکھیں اور مقدمات اور درخواستوں میں میرٹ کو یقینی بنائیں۔ اپنے زیر سایہ ملازمین کا خیال رکھیں اور ان کے مسائل کو مجھ تک پہنچائیں۔ میٹنگ میں پولیس آفیسرز نے بھرپورشرکت کی۔

مزید پڑھیے  عام اِنتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے اُن کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا گیا
Back to top button