بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا

ایشیا کپ میں دو روز وقفے کے بعد آج سے دوبارہ میدان سجے گا، سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ میزبان سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں ہونے والے حالیہ تمام میچز بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بنگلادیش کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی، اس لیے ان کا یہ میچ جیتنا اہم ہے۔میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ کل ہوگا۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے مات دیدی
Back to top button