بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سعودی عرب اور روس کی جانب سے اس سال کے آخر تک رضاکارانہ طور پر پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتیں  دو فیصد بڑھ کر نومبر کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو سردیوں کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے کیونکہ اس موسم میں طلب بڑھ جاتی ہے۔

برینٹ کروڈ آئل 2.08 ڈالر یا تقریباً 2.3فیصد اجافے کے بعد 91.08 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور یہ گزشتہ نومبر کے بعد پہلی بار قتیل کی قیمتیں 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی ہیں۔دریں اثنا، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 2.42 ڈالر یا تقریباً 2.8فیصد بڑھ کر 87.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو 10 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔سرمایہ کاروں کو توقع تھی کہ سعودی عرب اور روس رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں کمی میں اکتوبر تک توسیع کریں گے لیکن تین ماہ تک کی توسیع غیر متوقع ہے۔

مزید پڑھیے  ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت مستحکم
Back to top button