بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فضائیہ کا کثیر ملکی فضائی مشق ”برائٹ سٹار 2023” میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ

پاک فضائیہ کے دستے نے مصر میں کثیر ملکی فضائی مشق ”برائٹ سٹار 2023” میں جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔کثیر ملکی فضائی مشق ”برائٹ سٹار 2023” کا مصر کے محمد NAGUIB ملٹری بیس پر آغاز ہو گیا ہے۔مشق کا مقصد اس میں حصہ لینے والے ممالک کے درمیان مل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔

برائٹ سٹار نام کی یہ مشق شریک فضائی افواج کو حقیقی جنگ کے لئے اپنی پیشہ وارانہ تیاری کا اندازہ لگانے کا اہم موقع فراہم کرتی ہے۔دو ہفتوں کی اس مشق میں جو شمال مشرقی قاہرہ کے صحرائی علاقے میں ہو رہی ہے شریک ملکوں کی فضائی ، بحری اور زمینی افواج ایک ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت 34 ممالک اِس مشق میں شرکت کر رہے ہیں۔پیچیدہ سکیورٹی ماحول اور عصرِ حاصر کے تزویراتی چیلنجز کے تناظر میں برائٹ سٹار 2023 جیسی مشقوں سے پاک فضائیہ کو دوست ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے  حادثات کا خطرہ،پاک فضائیہ نے قربانی کے جانوروں کی باقیات ٹھیک طریقے سے تلف کرنے کی اپیل کردی
Back to top button