بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین پی ٹی آئی اداروں اور سیاست دانوں سے بات چیت کیلئے تیار

پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے اٹک جیل میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اداروں اورسیاسی جماعتوں سے گفتگو کیلئے تیار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم  نے اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔

وکلا میں انتظارپنجوتھا، شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا اور گوہرعلی شامل تھے، اس کے علاوہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سلطان بھی اٹک جیل پہنچے تھے۔سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکلااور ڈاکٹرکو ملاقات کی اجازت دی تھی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ عمران خان تندرست اور مکمل فٹ ہیں، ان کا پیغام ہے سیاسی استحکام آنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے کوئی ڈیل نہیں کی۔

شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا،میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 13 ستمبر تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں

مزید پڑھیے  نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال
Back to top button