بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فائیو سائیڈ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،   پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف انڈیا کو اعصاب شکن مقابلے میں 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکت دے دی۔پاکستان تین میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جس نے تین میچز میں 46 گول کیے۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو پاکستان نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔پاکستان کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے، پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 گول، ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے 100 ڈالر فی کس انعام کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیے  پاکستان کو ڈیفالٹ کی صورتحال سے بچا لیا ہے، وزیراعظم
Back to top button