بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامیکھیل

فیفا ویمنز ورلڈ کپ، سپین نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ فیفا ویمن ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا کے سڈنی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا، انگلینڈ نے چوتھے منٹ میں اسپین کے گول پر حملہ کیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔

میچ کا پہلا گول29 ویں منٹ میں اسپین کی اولگا کارمونا نے کال ڈینٹی کے خوبصوت پاس پر کئی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے کیا، پہلے ہاف کےاختتام پر اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔اسپین کی کپتان اولگا کارمونا نے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں جو  گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اسپین کی پوری ٹیم نے جان لگا کر اپنی کپتان کے گول کا دفاع کیااور  اسی ایک گول سے میچ اپنے نام کیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، 65 ویں منٹ میں ڈی میں انگلینڈ کی کھلاڑی کے ہاتھ پر گیند لگی جس پر اسپین کو پینلٹی کک دی گئی لیکن اسپین کی جینی کی ہٹ کو انگلینڈ کی گول کیپر میری نے خوبصورت انداز میں سیف کیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ میں یہ پہلا فائنل تھا جس میں امریکا یا جرمنی کی ٹیم موجود نہیں تھی اورایونٹ میں چوتھے نمبر پر براجمان انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم سے ہونے مقابلے باعث اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب سجاتی رہی تاہم اسپین کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کے خواب چکنا چور کردیے۔

76 ویں منٹ میں انگلینڈ نے گول کرنے موقع ضائع کیا، اسپین کی کھلاڑی اینگونو کو مخالف کھلاڑی کو گرانے پر  یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل تقریب میں اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو2023 کے فیفا ویمن ورلڈ کپ کی بیسٹ ینگ پلیئر کے ایوار ڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیے  قومی کرکٹرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے رمیز راجہ کا سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ
Back to top button