بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

منگلا ڈیم کے مین سپل وے کھولنے کا فیصلہ

واپڈا حکام کی جانب سے سپل وے کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی حد1242فٹ تک پہنچنے کے بعد واپڈا حکام کی جانب سے جمعرات کی صبح 9بجے کے بعد کسی بھی وقت ڈیم کا مین سپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی حد جمعرات کے روز صبح 9بجے تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ڈیم کا مین سپل وے کھولا جائے گا اور 75ہزار کیوسک پانی دریائے جہلم میںچھوڑا جائے گا۔ جبکہ ضرورت پڑنے پرپانی زیادہ چھوڑنے کے حوالہ سے بھی بعد آگاہ کیا جائے گا۔

واپڈا حکام کی جانب سے سپل وے کھولنے کے حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لئے قبل ازوقت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

نوٹیفیکیشن سپرینڈنگ انجینئر (ہائیڈرولوجی) عبدالماجد چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  سعد رضوی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت
Back to top button