حکومت عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر عملی اقدامات کر رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل سعد بن خالد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل بار روم میں پنجاب رورل میونسپل سروس کمپنی کے زیر اہتمام "دیہاتی ترقی میں عوامی شراکت کے کردار” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے تحصیل نورپورتھل کے دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسیء اب کے موثر انتظام اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کے لیے پروگرام کے آغاز کو مستحسن اقدام قرار دیا ۔ سیمینار میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر مینیجر پی آر ایم ایس سی تحصیل نورپورتھل شاہداسلم، اسسٹنٹ مینیجر ماحولیات طلحہ علیم، اسسٹنٹ مینیجر شعیب کبیر، ٹیکنو کنسلٹنٹ محمد کامران، اسسٹنٹ مینیجر تنویر مارتھ اور بی سی سی آفیسر ملک عبدالواحد سگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے تعاون سے فیز ون کے تحت تحصیل نور پورتھل کی 11 یونین کونسلوں میں عوامی فلاح و بہبود کے اس پروگرام کی افادیت پر تفصیلا” روشنی ڈالی ۔
دوران سیمینار کسان بورادضلع خوشاب کے راہنما راجہ محمد طارق مسعود ایاز ،نمبردار ملک ساجد عباس بگھور، سابق چیئرمین یونین کونسل جھرکل ایڈووکیٹ ملک عزیز حسین جاڑا، ایڈووکیٹ ملک سلیم رضا اعوان، ایڈووکیٹ ملک نعمت سگو، سوشل ورکرز ملک حاجی شیراقبال بگھور، ملک محمد ایوب سگو اور دیگرشرکاءے سیمینار کے مختلف سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔ اخر پر صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوپورتھل ملک عبدالقیوم ظفر راہداری نے خطاب کرتے ہوئے تحصیل نور پورتھل میں حکومتی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کے آغاز کو حکومت کا عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ ارباب اختیار کا شکریہ ادا کیا ۔