بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز عہدے سے مستعفی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز عہدے سے دستبردار ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مارک کولز جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں پاکستان ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے، سیریز کا آغاز  یکم ستمبر سے کراچی میں ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔مارک کولز کو رواں سال اپریل میں ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا، وہ اس سے قبل 2017 سے 2019 تک بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئے کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائےگا۔

مزید پڑھیے  کرکٹ آسڑیلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا
Back to top button