بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میجر طفیل شہید کے یوم شہادت پر پاک فوج کا شہید کو خراج عقیدت

میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یومِ شہادت پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید، نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں،انہوں نے 1958 میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئیں ان شہدا کو یاد کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

مزید پڑھیے  شہباز گل نے جو کہا ان کی ذاتی رائے،پارٹی بیانیہ نہیں،فواد چوہدری
Back to top button