بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 24 روپے اضافہ کردیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2374 روپے ہو گئی

اوگرا نے 24 روپے فی کلو گرام اضافہ کر کے ایل پی جی فی کلو قیمت 177روپے سے 201روپے پر پہنچا دی قیمت میں اضافے کے بعد
گھریلوسلنڈر کی قیمت 2092روپے سے بڑھ کر 2374روپے پر پہنچ گئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت8049روپے سے 9132روپے ہو گئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی بڑھتی قیمت عوام کی قوت خرید سے باہر گیس مافیا نے سرکاری قیمت مانے سے انکار کردیااوگرا ایل پی جی کی سرکاری قیمت اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پلانٹوں سے صارفین تک سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تمام سرکاری و نجی ادارے اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر گیس فراہم کرے۔

اگر سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی سپلائی کو یقینی نہ بنایا گیا تو 5اور6اگست کو ملک گیر ہڑتال کریں گیں جبکہ آج لاہور سمیت دیگر شہروں میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے علامتی ہڑتال کی ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو ایل پی جی دستیاب نہ ہو سکی

مزید پڑھیے  پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
Back to top button