بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

الجزائر کے جنگلات میں آگ لگنے سے 10 فوجیوں سمیت 34 ہلاک

شمالی افریقا میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث الجزائر کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

الجزائر کی وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں مختلف مقامات پر آگ لگنے سے متاثرہ علاقوں سے 1500 سے زائد افراد کا انخلا کیا جا چکا ہے جبکہ 7000 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق جنگلات میں آتشزدگی کے باعث اموات کی تعداد 34 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی افریقی ممالک میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور مختلف ممالک میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا، جاپان اور یورپ کے کئی ممالک میں بھی گرمی کی شدید لہر نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیے  سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہونے کا امکان
Back to top button