بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ

سویڈن کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں بھی قرآن پاک نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈنمارک کے اسلام مخالف گروپ نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کرکے بے حرمتی کی۔

اس کے علاوہ اسلام مخالف گروپ نے عراقی پرچم بھی نذرآتش کیا۔اسلام مخالف گروپ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے پر حملے کا جواب قرار دیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گروپ نے توہین اسلام پر مبنی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور مقامی پولیس کی جانب سے سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارس راسموسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن یا دوسری مذہبی کتابوں کی بےحرمتی کا مقصد اشتعال انگیزی اور تقسیم پیدا کرنا ہے، دوسروں کےمذہب کی توہین کرنا افسوسناک عمل ہے۔

مزید پڑھیے  اسرائیلی فوج کا میزائل حملہ، 2 شامی فوجی جاں بحق
Back to top button